ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اعظم خان کا نتیش کمار پر نشانہ ، بی جے پی سے ہاتھ ملا کر نتیش نے مهاگٹھ بندھن کی کمر میں خنجر گھونپا

اعظم خان کا نتیش کمار پر نشانہ ، بی جے پی سے ہاتھ ملا کر نتیش نے مهاگٹھ بندھن کی کمر میں خنجر گھونپا

Fri, 28 Jul 2017 12:24:45    S.O. News Service

رامپور،29؍جولائی ( ایس او نیوز)بہار میں سیاسی گھمسان پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر اعظم خان نے الگ ہی انداز میں نتیش کمار پر طنز کسا ہے۔ اعظم خان نے کہا کہ 'نتیش نے کئی مواقع پر بہت کچھ تیاگ کیا ہے۔ وہ تیاگی شخص ہیں ۔ ایک بار تیاگ کرنے پر اقتدار ملا، دوسری بار تیاگ پر بھی اقتدار ملا، اب ان کا نام نتیش تیاگی ہونا چاہئے۔

نتیش کی تیکھی تنقید کرتے ہوئے ایس پی لیڈر نے کہا کہ 'ابھی تک تیاگ کا اتنا بڑا پھل ملتے نہیں دیکھا، کافی مایوسی ہوئی ہےان سے ، اگر بی جے پی کے ساتھ حکومت بنائیں گے ، تو وہاں مودی جی ہوں گے، براک اوباما تو نہیں ہوں گے ... اکھلیش یادو نہیں ہوں گے ... '۔

بی جے پی سے ہاتھ ملا کر نتیش نے مهاگٹھ بندھن کی کمر میں خنجر گھونپ دیا، ہمیں کیا، ہم نے چشمہ لگا رکھا ہے، دھوپ میں رنگین لگا لیتے ہیں، نتیش نے بہت لوگوں کو دل توڑا، عہدہ تو انہیں مل گیا، لیکن ملک کی رائے ان کے بارے میں اچھی تھی، وہ اب نہیں رہی۔

غور طلب ہے کہ بدھ کو اچانک نتیش کمار نے مهاگٹھ بندھن سے ناطہ توڑ لیا ۔ جس کے بعد رات میں ہی بی جے پی اور جے ڈی یو ممبران اسمبلی کی میٹنگ ہوئی، جس میں نتیش کمار کو پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کیا گیا اور جمعرات کو نتیش کمار اور سشیل کمار مودی نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف بھی لے لیا۔


Share: